گرفتاریاں‘ چھاپے بھی گرانفرشی نہ روک سکے‘ پھل سبزیاں زائد نرخوں پر فروخت
لاہور (کامرس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے چھاپے، جرمانے اور گرفتاریاں بھی گراں فروشوں میں خوف پیدا نہ کر سکے۔ گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور دکانداروں نے سبزیاں اور پھل زائد قیمتوں پر فروخت کئے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا اول کی قیمت 54روپے مقرر کی گئی تاہم بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے 65سے 70روپے تک فروخت جاری رکھی ، ایک کلو پیاز درجہ اول 37روپی کی بجائے 45سے 50روپے، ٹماٹر درجہ اول 27روپے کی بجائے 32سے 35روپے، لہسن دیسی 140کی بجائے 180سے 190، ادرک تھائی لینڈ205کی بجائے270سے 280روپے، ادرک چائنہ 310کی بجائے 350، سبز مرچ اول83کی بجائے 140روپے، لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے۔ تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 390روپے اور دیسی لیموں 470روپے تک فروخت ہوا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول235کی بجائے315روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 190کی بجائے230روپے، سیب ایرانی210کی بجائے270روپے، سیب سفید اول130کی بجائے190سے 200روپے،کیلا اول درجن 180کی بجائے200سے 210روپے،کیلا دوئم درجن110کی بجائے170روپے، اسٹابری اول125کی بجائے210سے220روپے، سٹرابری دوئم 62کی بجائے 70روپے،کھجور اصیل اول210کی بجائے280سے 290 ، کینو فی درجن اول155کی بجائے280سے 290روپے، کینو فی درجن سپیشل 285کی بجائے 340روپے، امردو درجہ اول180کی بجائے 220روپے، تربوز فی کلو 24کی بجائے 32روپے، فالسہ 230کی بجائے 300،لوکاٹ 140کی بجائے 160روپے جبکہ آڑو250کی بجائے 350سے360روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔