• news

ایشیائی بنک نے صحت کیلئے قرض میں 40فیصد اضافہ کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بنک نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں صحت کے شعبہ میں قرض میں 40 فیصد اضافہ کر دیا ہے اور اس کا قرضوں کاحجم 1.75 سے بڑھا کردواعشاریہ پچانوے فیصد کردیاہے۔ یہ بات بنک کی۔ 13 ویں سالانہ کارگردگی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائرہ لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹرسے متعلق 60 اشاریوں کے حوالہ سے کارگردگی کا جائزہ لیا گیاہے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال 2019 ئ￿ میں ایشیائی ترقیاتی بنک نے 2030 کی حکمت عملی کے حوالہ سے ترجیحی شعبوں میں واضح پیش رفت کی ہے، صنفی حوالہ سے بنک کی کارگردگی میں 10 فیصد اضافہ ہواہے، جو 2024 کے ہدف سے زیادہ ہے،اسی طرح ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کوکم کرنے کی کاررائیوں میں 59 فیصد اضافہ ہواہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بنک نے ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے 2019 سے لیکر2030 تک کی مدت میں قرضہ جات کاحجم 80 ارب ڈالر تک بڑھانے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے، گزشتہ سال بنک نے اس شعبہ میں 6.5 ارب ڈالر کے قرضے دئیے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبہ میں کل عالمی قرضوں کا 30 فیصد بنتے ہیں۔اسی طرح گزشتہ سال بنک نے صحت کے شعبہ میں قرضوں کاحجم 1.75 سے بڑھا کردواعشاریہ پچانوے فیصد کردیاہے۔ ادھر این این آئی کے مطابق اشیائی بنک نے 20کروڑ ڈالر ادویات کمپنیوں کیلئے وقف کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ماسک گلوز کا ذخیرہ ختم ہو چکا‘ آرڈر پورا کرنے میں ماہ لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن