ڈسکہ : میاں،بیوی اور 3بچوں کا قاتل بیٹا نکلا، اعتراف کرلیا
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی)آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی اور تین بچوں کا قاتل ان کا بیٹا نکلا ۔ ملزم نے پیٹرول چھڑک کر اپنے والدین اور پانچ بہن بھائیوں کو آگ لگاکر زندہ جلادیاتھا۔ چند روز قبل تھانہ سٹی کے علاقہ گلہ شیخاں والا کااشرف اپنی بیوی یاسمین اور پانچ بچوں کے ہمراہ گھرمیں سویاہواتھاکہ اچانک گھرمیں آگ لگ گئی اور جس سے اشرف ، بیوی یاسمین اور پانچ بچے صوبیہ ‘حیدر ‘فوزیہ ‘حرم شہزادی اور علی رضا جھلس گئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال ڈسکہ اوروہاں سے لاہورمیوہسپتال ریفرکردیاگیاجہاں پراشرف اس کی بیوی اور تین بچے صوبیہ ‘حیدر اور فوزیہ جاں بحق ہوگئے اور حرم شہزادی اور علی رضا ابھی بھی ہسپتال میں موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ مقتول اشرف کے بھائی اکرم کوشک اشرف کے بیٹے علی حمزہ پر ہونے پر اس کو پولیس کے حوالہ کردیا،جہاں ملزم علی حمزہ نے دوران تفتیش اعتراف کرلیا کہ اس نے خود پیٹرول چھڑک کر اپنے ماں باپ اور پانچ بہن بھائیوں کو آگ لگاکر جلا دیاتھا وجہ عناد یہ تھی کہ آئے روز ملزم کا اپنے گھروالوں کیساتھ لڑائی جھگڑا رہتاتھاجس سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا۔سٹی پولیس نے 17روز بعد جاں بحق ہونیوالے محمداشرف کے بھائی محمداکرم کو مدعی بناکر ملزم علی حمزہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔