• news

نیب نے 179 میگا کیسز میں سے 98 ریفرنس احتساب عدالتوں میں بھجوائے

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)قومی احتساب بیورو(نیب) نے 179 بدعنوانی کے میگا کیسز میں سے 98 بدعنوانی کے ریفرنس مختلف احتساب عدالتوں میں بھجوائے ہیں جبکہ 52 ریفرنس اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں،نیب ذرائع کے مطابق اس وقت 179 میگا بدعنوانی کے ریفرنسز میں سے 13 انکوائریاں اور 16 انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ کل 1275 بدعنوانی کے ریفرنس جن میں سے 943 ارب روپے کی بدعنوانی شامل ہے، 25 احتساب عدالتوں میں سماعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے بدعنوان عناصر سے 178 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ 2019ء کے دوران موصول ہونے والی 51 ہزار 591 شکایات میں 46 ہزار 123 کو پہلے ہی نمٹایا جا چکا ہے جبکہ باقی ماندہ 13 ہزار 299 شکایات کو نمٹانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے1464 شکایات کی تصدیق کی منظوری دی جن میں سے 1362 شکایات کی تصدیق مکمل کی چکی ہے جبکہ باقی ماندہ 770 انویسٹی گیشنز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح سے نیب کو مضاربہ اور مشارقہ سکینڈلز کے متاثرین کی طرف سے 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور نیب اس وقت تک 45 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ مختلف احتساب عدالتوں میں 28 ریفرنس اس ضمن میں بھجوا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن