• news

برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں ‘ طلبا کو عید سے پہلے واپس لانے کی کوشش

لندن (عارف چودھری) کرونا وائرس کوڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر کی ائیر لائنز نے اپنے آپریشن بند کئے ھوئے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ دنیا کے مختلف ملکوں میں پھنسے ھوئے ہیں اسی طرع پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد دنیا کے بہت سے ملکوں میں محصور ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے بہت سے ملکوں سے خصوصی پروازیں چلا کر پاکستانیوں کو واپس لا رھی ہے اسی طرح حکومت پاکستان کی ہدایت پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں جن میں طلباء کی بھی کافی تعداد شامل ھے ان سب کو خصوصی پروازوں سے پاکستان لے جانے کے لئے انتظامات کر رھے ہیں۔ لندن میں ہائی کمشنر کے پریس اتاشی چودھری منیر کے مطابق درخواستوں کے لئے ایک لنک دیا ھے آپ اس لنک پر اپنی تفصیل بھیج دیں۔ درخواستیں جمع ھونے کے بعد مرحلہ وار تمام درخواست دینے والے پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں سے پاکستان لے جایا جائے گا۔ برطانیہ میں پاکستان قونصل خانے بھی لوگوں کی لسٹیں بنا رہا ہے۔ مانچسٹر میں پاکستان قونصل خانہ کی قائم مقام قونصلرْ جنرل فضا نیازی بھی پاکستانیوں کی مدد کر رہی ہیں۔ امید ہے برطانیہ میں پھنسے پاکستانی جو چاہتے ہیں کہ وہ عید اپنے ملک اور اپنے خاندان کے ساتھ منائیں۔

ای پیپر-دی نیشن