• news

امریکہ کرونا پر سلامتی کونسل قراردادوں کے تعطل کا ذمہ دار ہے‘ چینی سفارتکار

اقوام متحدہ(شِنہوا)ایک چینی سفارتکار نے ہفتہ کو کہا ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل میں نوول کروناوائرس پر قرارداد کی منظوری میں تعطل کا ذمہ دار ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان فرانس اور تیونس کی کوششوں کی بدولت ایک قرار داد کے مسودے پر رضامندہوگئے تھے جبکہ چین نے مسودے کی حمایت کی تھی امریکہ نے بھی اس کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔چینی سفارتکار نے کہا کہ حیران کن طور پر اور افسوسناک طریقے سے امریکہ نے رائے بدلی اور سلامتی کونسل کے لئے اس قرارداد کی منظوری کو ناممکن بنا دیا امریکہ نے سلامتی کونسل کے اتفاق کو بالائے طاق رکھا اور اس کو آج کی صورتحال کی مکمل ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ چین نے حتی الامکان لچک کا مظاہرہ کیا۔چین اب بھی موجودہ مسودے کی حمایت جاری رکھے گا۔چین سلامتی کونسل کی اس قرار داد کی حمایت کرتا ہے جو یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے عالمی جنگ بندی کی اپیل ، انسانی بنیادوں پر ردعمل کے فروغ اور یو این امن فوج کے تحفظ اور سیکیورٹی پر زور دیتی ہے۔ چینی سفارتکار نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ اوترقی پذیر ملکوں بشمول افریقی ریاستوں کی مددکے لئے ناگزیر ہے تاکہ عالمی وبا پر قابو پایا جاسکے۔ سفارتکار کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے کردار کی سلامتی کونسل کی قرار داد میں بھر پور عکاسی ہوئی تھی جبکہ قرارداد نے کونسل کے ارکان کی وسیع تر حمایت حاصل کرلی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن