ووہان میں کرونا کے 17نئے کیسز کی تصدیق پر عہدیدار بر طرف
بیجنگ / ووہان(شِنہوا)وسطی چین کے صوبہ ووہان میں نوول کروناوائرس کے حالیہ6نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ایک عہدیدار کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ چانگ یو شین کو سان مین رہائشی علاقے کو بند کرنے اور قابو کرنے میں ناقص انتظامات کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، یہ علاقہ چھانگ چھِنگ گلی کی حدود میں ہے جہاں پر چانگ سیکرٹری اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی چھانگ چھِنگ سٹر یٹ ورکنگ کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ووہان میں ہفتہ اور اتوار کے روز نوول کروناوائرس کے کل 6نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے۔ تمام مریضوں کاتعلق سان مین رہائشی علاقے سے ہے۔ اس سے قبل اس علاقے میں نوول کروناوائرس کے 20کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔دوسری جانب چین کے محکمہ صحت کے مطابق چینی مین لینڈ پر اتوار کے روز نوول کروناوائرس کے 17نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 7درآمدی ہیں جو کہ اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں سامنے آئے ہیں۔