• news

حد ہوتی ہے، سارے بے ایمان پولیس تفتیشی افسر فارغ ہوجائیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد کو آج طلب کر لیا۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان گلزا ر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیشی افسر صاحب بے ایمانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، تفتیشی افسر نہ جانے کیوں اپنی نوکری تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، ایسے سارے تفتیشی افسر فارغ ہو جائیں گے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا راولپنڈی اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔ عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ آئی جی بتائیں ایسے تفتیشی افسروں کا کیا کرنا ہے۔ عدالت نے تھانہ کورال کے تفتیشی افسر انسپکٹر تصدق حسین کو بے ایمان قرار دیدیا۔ تفتیشی افسر تصدق حسین ایماندار افسر نہیں لگتا۔ تفتیشی افسر نے عبوری چالان میں دونوں فریقین کیلئے گنجائش رکھی۔ ڈیمانڈ پوری کرنے والے فریق کو حتمی چالان میں ایڈجسٹ کرے گا۔16 فروری سے اب تک زمین کی ملکیت کا تعین نہیں کر سکا، مزید سماعت آج ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن