• news

شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہوں: معالجین

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے شہبازشریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ پارٹی نے یہ فیصلہ شہبازشریف کے ڈاکٹرز کی تحریری رائے کی تائید کرتے ہوئے کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے سختی سے منع کیا ہے کہ شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کریں۔ ڈاکٹرز کے مطابق کینسر سرجری اور قوت مدافعت میں کمی سے ان کی صحت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت اور عوامی جذبات کی ترجمانی کا فیصلہ شہباز شریف کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنماؤں سے رابطہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں شہباز شریف کے معالجین پروفیسر نصرت اللہ چوہدری اور ڈاکٹر ایس عباس رضا نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا انہوں نے کہا کہ اخبارات کے ذریعے سے معلوم ہوا کہ آپ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے جا رہے ہیں۔ آپ کینسر کے مرض کا سامنا کرچکے ہیں، آپ کا مدافعت کا نظام وبائی امراض کے مقابلے کی سکت نہیں رکھتا۔ سرطان اور ٹیومر کے آپ کے معالج کے طور پر تاکید کرتا ہوں کہ آپ عوامی مقامات، ہجوم اور زیادہ افراد کی موجودگی کے مقام پر نہ جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن