• news

عوام کا تحفظ اولین ترجیح‘ شبلی فراز: ماسک فار آل مہم کا اجراء

اسلام آباد‘ لاہور (وقائع نگار خصوصی‘ کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ عوام کا حوصلہ بڑھانے اور ان میں احتیاطی تدابیر کے مؤثر ہتھیار کو اختیار کرنے کی آگاہی پیدا کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام وزارتوں کے پی آر اوز سے گفتگو ہوئی۔ وباء کے دوران انفارمیشن افسروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ عوام کا حوصلہ بڑھانے اور ان میں احتیاطی تدابیر کے مؤثر ہتھیار کو اختیار کرنے کی آگاہی پیدا کرنی ہے۔ علاوہ ازیں شبلی فراز نے دی چین سٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے ماسک فار آل مہم کا اجراء کر دیا ہے۔ جس کے تحت پانچ ملین ماسک تقسیم کئے گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا مظہر ہے۔ ماسک کے ساتھ ساتھ دستانوں کے استعمال کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کیپ (CAP) کی جانب سے پانچ ملین ماسک تیار کر کے ملک کے طو ل و عرض میں تقسیم کرنے کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ ایک مٹھی ہو کر وبا کو شکست دینا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن