چینی تحقیقاتی کمشن مجھے ضرور بلائے‘ اسد عمر: آج بلا لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چینی تحقیقاتی کمشن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر آج چینی تحقیقاتی کمشن کے سامنے پیش ہونگے۔ چینی کمشن اسد عمر کا بیان ریکارڈ کرے گا۔ کمشن اسد عمر سے چینی کی برآمد سے متعلق سوالات کرے گا۔ قبل ازیں اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ شوگر انکوائری کمشن میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ اگر کوئی سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے وزیراعظم سے نہیں۔ شاہد خاقان نے مجھے اور وزیراعظم کو شوگر کمشن میں چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ کچھ کیلئے بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔کابینہ نے یہ فیصلہ ای سی سی کی سفارش پر کیا تھا۔ اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے‘ وزیراعظم سے نہیں۔