حافظ آباد 21‘ نارووال 9‘پنڈی بھٹیاں 3افرادمیں کرونا کی تصدیق
گوجرانوالہ+پنڈی بھٹیاں (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار )ڈویژن کے دو اضلاع سے تیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جن میں حافظ آباد 21اور نارووال کے 9افراد شامل ہیںتیس افراد کا آضافہ ریجن میں متاثرہ مریضوںکی تعداد 1597ہو گئی۔پنڈی بھٹیاں کے علاقے کالیکی منڈی ساجد میڈیکل سٹور کے مالک ساجد علی کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا۔کالیکی منڈی آر ایچ سی کے دو اور ملازمین میں کرونا ٹیسٹ کی تصدیق ایک ڈسپینسر جبکہ ایک اسٹاف نرس میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا نرس کی رہائش بنگلہ نانو آنہ جبکہ ڈسپینسر پنڈی باؤرے کا رہائشی ہے۔کروناکے ٹوٹل مریض آٹھ ہو گئے۔