گوجرانوالہ :بے ہوشی کی حالت خاتون ہسپتال منتقل
گوجرانوالہ (نمائند ہ خصوصی)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے ایک روز قبل شیرانوالہ باغ کے قریب محلہ بختے والا کی رہائشی عذرا لیاقت نامی خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں پایاجس کو ریسکیو 1122کے عملے نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیامتاثرہ خاتون سے تقریباٌ اکیس ہزار چھ سو روپے اور دیگر سامان برآمد ہوا جوکہ خاتون کے لواحقین کوواپس کر دیا گیا۔