بھارت: تلنگانہ میں فرقہ وارانہ گروہ کا مسجد میں نمازیوںپر حملہ کشیدگی، کرفیو نافذ
حیدرآبادانڈیا (صباح نیوز) بھارت میں رات دیر گئے تلنگانہ کے بھینسہ میں فرقہ وارنہ کشیدگی کے بعد انتظامیہ نے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب شراب کے نشہ میں دھت ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جہاں پر 4-5 لوگ نماز ادا کررہے تھے اور نمازیوں پر اس نے حملہ کردیاہے۔جس میں ایک شدید طور پر زخمی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شیواجی نگر علاقے میں پیش آیا ہے دووگروپس ایک دوسرے پر پتھر بازی شروع کردی تھی۔پتھر بازی میں کچھ لوگ زخمی ہوئے اور تین مکان او ردوگاڑیوں کو بھی شدید طور پر نقصان پہنچا ہے۔پولیس موقع پر پہنچی او رہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہلکی طاقت کا استعمال کیاہے۔پولیس نے 24گھنٹوں کا کرفیو نافذ کردیا ہے تاکہ حالات کو قابو میں لاسکے اور مزید کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے شہر کے اطراف واکناف میں گشت بڑھا دی ہے۔پندرہ کے قریب لوگوں کو فساد کے سلسلے میں گرفتار کیاگیا ہے۔ضلع نرمل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی ششی دھر راجو موقع پر پہنچے ان کا کہنا تھا کہ حالات قابو میں ہیں۔