وفاقی کابینہ میں لاک ڈاؤن مزید نرم کرنے پر اتفاق‘ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیا: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے فیصلے پر اتفاق ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اندرونی کہانی بتائی ہے کہ وزیراعظم نے کرونا اور لاک ڈاؤن پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلے دن سے لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں تھا وقت کے ساتھ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتفاق رائے سے ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولیں گے۔ عوام ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔