• news

چیئرمین سینٹ نے رحمان ملک کی کروناکیخلاف کاوشوں کوسرا ہا،ا رکان نے ڈیسک بجائے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چئیرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران سینیٹر رحمان ملک کی کورونا کیخلاف کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور اراکین نے ڈیسک بجا کر اس کی تائید کی۔ منگل کو سینٹ اجلاس کے دوران چئیرمین نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کا کورونا کے حوالے سے کام قابل ستائش ہے رحمان ملک نے کم عرصے میں کورونا پر کتاب لکھی جو قابل تعریف ہے انہوں نے کورونا سوموٹو کیس میں سپریم کورٹ پیش ہوکر سینیٹ کی نمائندگی کی۔ سینیٹر جاوید عباسی نے بھی سینیٹر رحمان ملک کو کورونا وائرس کیخلاف کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ سینٹر رحمان ملک نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ کورونا قومی سیکورٹی کولاحق ایک خطرہ ہے جس پر پارلیمنٹ کا اجلاس ضروری تھا۔انہوں نے کہا اپوزیشن کا کورونا پر سینیٹ و قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا قابل تعریف ہے۔منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ مشکل حالات میں اکٹھے ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومتی اراکین کی تقاریر سے لگتا ہے کہ حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا حکومتی اراکین کی تقاریر سن کر دکھ ہوا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کل کہا کہ کورونا کیخلاف حکومت کیساتھ مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف مکمل قومی اتفاق و یکجہتی کا پیغام دیا ہے جو قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا موجودہ مشکل حالات میں قوم کو متحد رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن