پابندی وقت ختم‘ ریٹیل مارکیٹس ہفتے میں 7دن کھولی جائیں: سیکرٹری انجمن تاجران
لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہر شہر کے مخصوص ریٹیل بازاروں کی فہرست تیار کرے اور ریٹیل مارکیٹوں کو ہفتے میں سات دن کھولا جائے۔ تھانوں کی سطح پر تاجر نمائندوں اور پولیس حکام کی مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹیاں فوری نوٹیفائی کی جائیں جو ایس او پیز پر عملدآرامد نہ کرنیوالے تاجروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ ہر مارکیٹ کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا ایک جتھہ دیا جائے جو مارکیٹوں کی ٹریفک کی روانی اور پارکنگ اسٹینڈز کو ترتیب میں رکھنے میں معاونت کرے۔ وہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ نعیم میر نے کہاکہ ریٹیل کے بازار اور عید خریداری کی مارکیٹوں کو وقت کی پابندی سے آزاد کیا جائے۔