• news

آئی پی پیز کو ادائیگیاں‘ پاور ڈویژن نے وزارت خزانہ سے 37 ارب مانگ لئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاور ڈویژن نے وزارت خزانہ سے 37 ارب روپے مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے سمری ای سی سی کو بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بجلی بلوں کی وصولیاں بہت کم ہوئیں۔ آئی پی پیز کو بجلی کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ پاور ڈویژن کی سمری آج ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیاں یہ رقم سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے آئی پی پیز کو ادا کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن