• news

طبی مصنوعات کی درآمدات میں مارچ کے دوران 6.07 فیصد کمی ہوئی: ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات میں 6.07 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 78.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ جبکہ مارچ 2019ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 83.99 ملین ڈالر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن