ایران کا طاق راتوں کیلئے تمام مساجد کھولنے کا اعلان
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے رمضان المبارک کی طاق راتوں کیلئے ملک بھر کی تمام مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد مارچ میں تمام مساجد و مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا۔ وبا کو کنٹرول کرنے کے بعد مخصوص مساجد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اب ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے رمضان المبارک کی طاق راتوں کیلئے ملک بھر کی تمام مساجد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اگلے ہفتے سے طاق راتوں میں مساجد رات 12 بجے سے 2 بجے تک کھولی جائیں گی۔