شوال کا چاند 23 مئی کو نظر نہ آنے کا امکان‘ 25 کو عید متوقع‘ محکمہ موسمیات
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان نہیں۔ نئے چاند کی پیدائش 22 مئی 28 رمضان کو ہو گی۔ پاکستان میں رات 10 بجکر 39 منٹ پر چاند کی پیدائش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر 25 مئی پیر کو ہونے کا امکان ہے۔