کرونا: کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار متاثر‘ چترال کے ہوٹل مالکان کو بھی لے ڈوبا
چترال (اے پی پی) کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں تباہی مچائی وہاں کیلاش قبیلے کے سالانہ تہوار کو بھی بری طرح متاثر کرگیا جس کے نتیجے میں کیلاش وادی میں مقیم چالیس ہوٹل مالکان جو سال بھر اس تہوار کا انتظار کرتے ہیں ان کو بھی لے ڈوبا۔ تہوار پر سال بھر کا خرچہ سیاحوں سے نکل آتا ہے۔ پچھلے سال ایک محتاط اندازے کے مطابق وادی کیلاش میں ساٹھ ہزار گاڑیاں آئی تھیں جس میں ڈھائی لاکھ سیاحوں نے بمبوریت میں قیام کیا تھا۔ چترال میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ادریس خان کے مطابق چترال میں ایک سو پانچ ہوٹل ہیں اور بعض ہوٹل اس سیزن میں فی رات تین لاکھ روپے بھی کما تے ہیں مگر امسال کرونا وائرس کی وجہ سے کوئی بھی سیاح نہیں آیا۔ کیلاش قبیلے کا سالانہ تہوار پر سال بھر کا خرچہ سیاحوں سے نکل آتا ہے۔