ایل این جی سکینڈل ، شاہد خاقان کیخلاف وعدہ معاف گواہ مبین صولت برطرف
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ذرائع کے مطابق ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت کو برطرف کردیا گیا ہے۔دوسری جانب انہوںنے ایم ڈی اور سی ای او انٹرسٹیٹ گیس سسٹم سے استعفیٰ دیدیا ہے انہوںنے اپنا استعفیٰ وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری کے نا م لکھا ہے۔جسمیںکہا گیا ہے کہ آئی ایس جی بی کے بورڈ کا130واں اجلاس گزشتہ روزہوا جس میں مبین صولت کا استعفیٰ باقاعدہ طور پر بورڈ نے منظور کر لیا ۔ مبین صولت کو اس دوران دو ماہ کی تنخواہ ایگزیکٹو سٹاف کی حیثیت دی جائے گی۔ مس سائزہ نجیب احمدکو نئی ذمہ داریاں عارضی طور پر دی گئیں ہیں ۔اسکے علاوہ بورڈ نے کمپنی کے نئے سی ای او اور ایم ڈی کیلئے کام شروع کردیا ہے ۔ اس حوالے سے ہیومن ریسوریس کمیٹی نے نئی بھرتی کیلئے کام کرے گی ۔