• news

مسلمان اور دلت مزدوروں پر مہاراشٹر پولیس کا تشدد

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) بھارت میں مزدوروں کی زبوں حالی سے بھلا کون واقف نہیں، گذشتہ روز ممبئی سے بڑی تعداد میں مزدور اپنے گھروں کی جانب پیدل مارچ کر رہے تھے کہ مہاراشٹر پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارت میں غریب مزدور تمام سہولیات کی بندش کے باعث سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گائوں پہنچ رہے ہیں۔ان مزدوروں کی اکثریت مسلمان اور اچھوت ہندوئوں پر مشتمل ہے۔ ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں بچا، کام بھی نہیں اور لاک ڈائون کے دورانیے میں بھی اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، ایسے میں کریں تو آخر کیا کریں۔ ایسے میں ہمارے لئے بھوکے مرنے سے اچھا ہے کہ ہم پیدل چل چل کر مر جائیں کیونکہ ایسی صورت میں کم از کم اپنے گھر پہنچنے کی امید تو ہوتی ہے۔ ان مظلوم و بے کس مزدوروں کو بھی مہاراشٹر پولیس کی جان سے لگاتار تنگ کیا جا رہا ہے اور ان پر تشدد کے واقعات کے بھی سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن