• news

ڈی سی گوجرانوالہ سے شیعہ علما ‘مجالس و جلوسوں کے منتظمین کی ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف سے شیعہ علما اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے وفد کی ملاقات، حضرت علیؓکے یوم شہادت کے سلسلہ میں مجالس اور ماتمی جلوسوں بارے تبادلہ خیال، انتظامیہ وفد کی طرف سے دی گئی سفارشات صوبائی گورنمنٹ اور اعلی حکام کو ارسال کرے گی جن کی روشنی 21 رمضان المبارک کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی اجازت کا فیصلہ کیا جائیگا، شرکا کی تعداد اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر فہد، اے ڈی سی ریونیو علی اکبر بھنڈر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن، چیئرمین اتحاد بین المذاہب قاری سلیم زاہد، علامہ کاظم ترابی، علی رضا نقوی اور دیگرشریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن