وزارت قانون نے 100 فیصد شکایات کو بروقت نمٹایا :وضاحتی بیان
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزارت قانون و انصاف نے وزیر اعظم کے پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ریڈ لیٹر نہ ملنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت قانون و انصاف ان چار وزارتوں میں سے ایک ہے جنہیں وزیر اعظم کے پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ریڈ لیٹر نہیں ملا کیونکہ وزارت نے پی ایم ڈی یو کی جانب سے آنے والی تمام ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کیا ہے اور انہیں موثر انداز میں نمٹا دیا ہے۔