پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر چنا چا ٹ کے رسیا نکلے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء چنا چاٹ کے رسیا نکلے، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان میں رمضان المبارک میں چنا چاٹ کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا اور انھوں نے اپنی ایک ویڈیو میں افطاری کیلئے اپنے آپ کو چنا چاٹ تیار کرتے ہوئے دکھایا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں افطاری میں چنا چاٹ ایک مقبول ترین ڈش ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے اس دور میں بہتر ہو گا کہ افطاری اپنے خاندان میں کی جائے اور اس کو مزیدار بنانے کیلئے چنا چاٹ اور دوسری پسندیدہ ڈشز تیار کی جائیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے روزہ داروں کیلئے رمضان میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔