شہبا ز شریف کرپشن کے ثبوت سامنے آنے پر قوم سے معا فی ما نگیں :طارق محمو د
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصا ف کے رہنما سابق ایم این اے وٹکٹ ہو لڈر این اے 80 میا ں طارق محمو د، سٹی صدر چو ہدری جوا د حسن خاں منج‘ رضوان اسلم بٹ ،چو ہدری طا رق گجر‘ چوہدری محمد علی اور چوہدری یاسر رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر کی اپنے بچوں کے گھر یلو ملازمین کے نا م پر بے نا می جا ئیدا دیں کمپنیا ں بنا کرکھربو ں رو پے کی منی لا نڈر نگ بے نقا ب ہو گئی ہے شہبا ز شریف اپنی کرپشن کے ثبوت سامنے آنے پر قوم سے معا فی ما نگیں ۔ پی ٹی آئی رہنما ئو ں کا مزید کہنا تھا کہ شہبا ز شریف نے بچو ں کے ملازمین کے نا م پر درجنو ں کمپنیا ں بنا ئیں اور ٹرانز یکشنزکیں جن کے تما م ثبو ت وزیر اعظم کے معا ون خصوصی شہزاد اکبرنے میڈیا کے سامنے پیش کر دئیے ہیں۔