• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری میں 2 ارب 10 لاکھ روپے اضافہ

لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میںمحدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 90.02پوائنٹس کے اضافے سی33693.04پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 10لاکھ روپے بڑھ گئی لیکن کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.37فیصد کم رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 90.02پوائنٹس کے اضافے سی33693.04پوائنٹس ہوگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی63کھرب43ارب 37کروڑ14لاکھ روپے سے بڑھ کر63 کھرب45ارب37 کروڑ4لاکھ روپے ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن