میاں اسلم اقبال کا مارکیٹوں کادورہ،ایس او پیز نظراندازکرنے پراظہارناراضگی
لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گزشتہ روز انارکلی بازار،اچھرہ بازار اور دیگر مارکیٹوں کا دورہ کیا اور مارکیٹوں میں طے کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی آر اصغر جوئیہ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں میں ایس او اپیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دکانداروں کو سخت وارننگ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یہاں پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا جو قابل افسوس ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پھر اوقات کار میں کمی اور مارکیٹوں کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔