• news

ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا دریائے ستلج کے مختلف حصوں کا دورہ

قصور(نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا دریائے ستلج کے مختلف حصوں کا دورہ، متعلقہ افسران نے دریائے ستلج میں پانی اور حفاظتی بندوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایکسئین ایری گیشن میاں محمد عدن ضیاء و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے ہیڈ گنڈا سنگھ، سہجرہ، تلوار پوسٹ، کیکر پوسٹ، نگر، چندہ سنگھ والا، دھوپ سڑی، بھیکی ونڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کر کے دریائے ستلج کا میپ، حفاظتی بندوں اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ انہوں نے دریائے ستلج کے تمام بندوں کی نگرانی اور اسکی مزید مضبوطی کیلئے ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کیلئے پہلے سے ہی اقدامات کئے جائیں اور لنک نہروں اور نالوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن