• news

کرپشن کے الزامات لگاکر اپوزیشن سے ایک پائی بھی ریکوری نہیں کی گئی:عمران رحمت ڈوگر

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگا کر اپوزیشن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے والوں سے ایک پائی کی بھی ریکوری کی گئی ہے اور نہ ہی عدالتوں میں ثابت کرسکے ہیںنیب کا شوگر مافیا کے بے نقاب ہوجانے کے بعد تاحال طلب نہ کرنا اس کی بددیانتی اور یکطرفہ کارروائی کا منہ بولتاثبوت ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق ضلع ناظم ملک رحمت علی ڈوگر مرحوم کے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا َ۔
نہوں نے کہاکہ لاک ڈائون کے معاملہ پر حکومت ابھی تک کنفیوژن کا شکار ہے لاک ڈائون میں نرمی پر ڈاکٹروں نے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔

ای پیپر-دی نیشن