• news

ننکانہ: حادثات میںخواتین سمیت 5 افراد زخمی

ننکانہ صاحب (نما ئندہ خصوصی)مختلف مقامات پر ہونے والے حادثات میںخواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق ننکانہ بچیانہ روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 55سالہ افضال گر کر شدید زخمی ہو گیا ننکانہ وار برٹن روڈ نزد چنگڑحاکم گائوں تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی ۔
جس کے نتیجہ میں 17سالہ عثمان گر کر شدید زخمی ہو گیا بچیکی بڑا گھر روڈ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے 35سالہ اسحاق کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔
ننکانہ شاہ کوٹ روڈ نزد چکنمبر4تیز رفتار موٹر سائیکل کے سامنے اچانک بکری آ گئی جس سے ٹکراکر موٹر سائیکل گر گئی اور نتیجہ میں 29سالہ صائمہ اور38سالہ تسلیم شدید زخمی ہو گئے وار برٹن سٹی نزد بوائز ہائی سکول تیز رفتار موٹر سائیکل کتے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 12سالہ شعیب گر کر شدید زخمی ہوگیاتمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن