شیخوپورہ: زرعی اراضی کے تنازعہ پر بھتیجا قتل
محنتی، ایماندار اور قابل پولیس افسر محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں: ڈی پی اوقصور
قصور(نمائندہ نوائے وقت)عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے والے محنتی، ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں ایسے افسروں اور اہلکاروں کیلئے پرموشن کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورز اہد نوازمروت نے اپنے آفس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس افسران سے بات چیت کر تے ہوئے کیا، ایڈیشنل ایس پی اویس ملک اور ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور اور ایڈیشنل ایس پی نے ترقی پانے والے سب انسپکٹر حافظ محمد ساجد، سب انسپکٹر غلام صابر، ہیڈکانسٹیبل محمد شفیع،معراجدین اور غلام نبی کو بیجز لگائے۔اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ ڈاکوؤں،مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کریں، خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عوام الناس کی تکالیف و مسائل کو میرٹ و ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کریں اور بہادری،ایمانداری اور خوش اخلاقی کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔