کل سے محدود فضائی آپریشن بحال کرنے کا ارادہ ہے: غلام سرور
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں 16 مئی سے محدود فضائی آپریشن بحال کرنے کا ارادہ ہے وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ کیا وہ عوام اور ملک کے بہتر مفادات میں جمہوری فیصلے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا روایتی کردار دیکھ کر افسوس ہوا، اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس پر سیاست کرنے کی بجائے وبا کی روک تھام کیلئے اٹھائے حکومتی اقدامات میں کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور اس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس تجاویز دیں۔