• news

وزیر ہوابازی غلام سرور کیخلاف اثاثہ جات کیس: نیب پنڈی نے آج ریکارڈ طلب کر لیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) نیب راولپنڈی نے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے اثاثہ جات کیس میں اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ وفاقی وزیر کی اہلیہ اور بچوں کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔ غلام سرور خان کی زرعی اور کمرشل جائیدادوں کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا۔ خط میں ہدایت کی ہے کہ ریونیو حکام آج اثاثوں کا ریکارڈ نیب آفس میں پیش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن