• news

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ جے یو آئی (ف ) کے رہنما گل حسن زئی شدید زخمی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ہارون آباد سائیٹ کراچی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا گل حسن زئی شدید زخمی ہوگئے۔ قاری محمد عثمان کے مطابق مولانا گل حسن زئی کے سر میں دو گولیاں لگی ہیں۔ وہ ٹراما سنٹر سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فائرنگ کرنے والے فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن