لاہور، پشاور متعدد مارکیٹیں، دکانیں بند، 96 گرفتار، کرونا سے مزید 30 اموات
لاہور(کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے لاہور میں بھی متعدد مارکیٹس سیل کر دیں۔ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے متعدد مارکیٹس سیل کر دی ہیں۔ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے داخلی راستے پر بیریئر لگا دیے گئے اور لوگوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا جب کہ اس موقع پر دکانداروں کی پولیس حکام سے تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے انارکلی بازار، رنگ محل مارکیٹ، سوہا بازار، اکبری منڈی اور موچی گیٹ سمیت اندرون لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کو بند کرا دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر گھر واپس جانے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جب کہ دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج جاری ہے۔ ڈی سی افضال دانش کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کھلی دکانوں پر کرونا ایس او پیز کی عمل داری کو چیک کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چونگی امر سدھو اور فیروز پور روڈ پر کھلی دکانوں کی چیکنگ کی جہاں ایس او پی کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی دکانوں کو بند کروایا جائے گا جب کہ تحصیل سٹی میں دکان داروں کی کرونا سیمپلنگ کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا دربار، سول سیکرٹریٹ اور اردو بازار کے باہر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے بھی کنٹینرز کو کھڑا کیا گیا اور راستے بند کئے گئے ہیں۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ دی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور سمیت دیگر بڑے اضلاع میں 456 دکانوں مارکیٹوں میں وارننگ اور جرمانے کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن پنجاب میں مارکیٹیں اور بازار بند رکھے جائیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سوموار سے جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جائے گی، ان بازاروں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے۔ انتظامیہ نے ایس او پیز کو جواز بناتے ہوئے پولیس کی مدد سے انار کلی بازار کو بند کرا دیا جس کے خلاف تاجروں نے شدید احتجاج کیا، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں کے اے سی سٹی تبریز مری اور ڈی ایس پی صوبہ خان سے مذاکرات کئے اور ایس او پیز طے ہونے پر انار کلی بازار کو کھول دیا گیا۔ انار کلی اور ملحقہ بازاروں کے تاجروں نے مقامی پولیس کی جانب سے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے دکانیں بند کرانے کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی تاجر رہنمائوںارشد خان، حارث عتیق اور دیگر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس سے مذاکرات کئے۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن نہیںدکھایا گیا۔ حکومت کو پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہفتے میں چار روز اور چند گھنٹوں کیلئے کاروبار کی اجازت سے بازاروں میں رش بڑھے گا لیکن حکومت نے ہماری اس بات کو اہمیت نہیں دی۔ تاجر طے کئے گئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت اور انتظامیہ نے اپنی ایک بھی ذمہ داری نہیں بنھائی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر میں چند روز باقی رہ گئے ہیںلیکن جب ہفتے میں تین روز کاروبار بند رہے گا اور دوبار کاروبار کا آغاز ہونے پر یقینی طو رپر بازاروں میںرش ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے اور کم از کم عید الفطر تک پوراہفتہ اوررات 12بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں کی انتظامیہ اور پولیس سے مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں ایس او پیز طے کئے گئے اور مذاکرات کی کامیابی پر انار کلی بازار کو کھول دیا گیا۔ دوسری جانب شاہ عالم مارکیٹ میں 45 جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل کر دیں گئیں، لنک روڈ پر کھلنے والے شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا۔ پولیس نے یوم حضرت علی کے موقع پر کسی بھی طرح کے جلوس کی پابندی پر عملدرآمد کے لئے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹس بند کر کے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔ متعدد مقامات پر کنٹینرز بھی لگا دئیے گئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی اطلاع مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اکبری منڈی کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے آج جمعہ اور کل ہفتہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر اظہر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ اکبری منڈی جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہے گی۔اکبری منڈی میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی حکمت عملی بنائیں گے۔ اکبری منڈی اب پیر کے روز سے آپریشنل ہوگی۔پشاور کے مختلف علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد دکانین سیل کر دی گئیں۔ دکانوں میں رش زیادہ ہونے پر 96افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسلام آبا،د،گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ شہنوا، خصوصی نمائندہ، نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 30افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 791ہوگئی، 1452نئے کیسز سامنے آگئے اور کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد36788تک جا پہنچی،9695مریض صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 36837تک جا پہنچی۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 27 اموات ہوئیں۔ ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ترجمان کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14099، پنجاب میں 336نئے کیسز کے بعد تعداد 13567ہوگئی۔ کے پی میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 5252، بلوچستان میں 2239 ہو گئی۔ پنجاب 9،خیبر پی کے 9جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں مزید 10اموات ہوئیں جبکہ 758نئے کیسز آئے۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا۔ اس بات کی تصدیق صوبائی وزیر خزانہ نے خود سماجی رابطے میں کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کی ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق آج جمعہ سے شہر بھر میں مکمل لاک ڈاون ہوگا۔ مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس ضمن میں شہر بھر میں لاک ڈاون کو یقینی بنانے کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے گی۔ سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں غلام مرتضی بلوچ نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ ایک روز قبل بخار ہونے پر لیب سے ٹیسٹ کرایا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔گوجرانوالہ ڈویثرن میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 6افراد ہلاک جبکہ 159افراد میں کرونا کی تشخیص گوجرانوالہ میں150منڈی بہائوالدین2حافظ آباد1نارووال 2 اور سیالکوٹ میں 4افراد میں کرونا کی تشخیص ہلاک ہونیوالوں میں 5کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ ایک کا تعلق گجرات سے ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کا کہنا ہے کہ ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار159نئے مریض سامنے آگئے ہیں ۔کرونا سے جاں بحق خاتون کی شیر گڑھ میں SOP کے تحت تدفین اہل خانہ قرنطینہ کردئیے گئے رپورٹ کیمطابق63 سالہ سلمیٰ بی بی زوجہ خالد محمود چدھڑ سکنہ32/1AL شیر گڑھ جو کہ کرونا وائرس کی مشتبہ تھی اورCMH لاہور میں زیر علاج تھی جو بیماری کا مقابلہ نہ کرسکی اور اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئی۔ فیصل آباد گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کرونا سنٹر میں مزید دو مشتبہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ دو لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 4,430,123 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ افراد امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ملک بھر میں اب تک 1430348 کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں چوبیس گھنٹے میں مزید 1772افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مہلک کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 85197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1034892 ہے۔ ادھر فرانس میں 83 مزید ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 27074 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 69 نئے سنگین کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سپین میں 184 ہلاکتوں کے بعد سپین میں اموات 27104 تک پہنچ گئی ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ روز 172 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31106 ہوگئی ہے۔ جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 933 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 172239 ہوگئی ہے۔ جرمنی میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 89 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک 7723 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں مہلک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 2212 سے زائد افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسکو میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1290ہے۔ بھارت میں بھی کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے 3722 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 78003 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134 افراد کی ہلاکت کے بعد کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2549 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں مزید 494، برازیل میں 754 افراد ہلاک ہوگئے۔چین کے جنوبی مغربی صوبہ کچھوان میں جھنگ ڈو ریسرچ میں آف جائنٹ پانڈا بریڈنگ میں تمام پانڈوں کا نوول کرونا وائرس کیلئے ٹیسٹ منفی آیا۔کرونا سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جائے۔ دنیا کے 140 ممالک کے سربراہان اور ماہرین نے مفت ویکسین کی کال پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی کرونا کی مفت ویکسین فراہمی کی کال پر دستخط کئے ہیں۔ جنوبی افریقہ‘ گھانا‘ سینیگال کے صدور نے بھی پیپلزویکسین کال پر دستخط کئے۔ وزیراعظم آفس نے یو این ایڈز کی کال پر مشتمل اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
کراچی +لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+اسٹاف رپورٹر)کاروبار کے لئے جاری کر دہ حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائی جمعرات کو بھی جاری رہی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت متعلقہ مجسٹریٹس نے شہر کے مصروف تجارتی مرکز طارق روڈ پرواقع مختلف شاپنگ سینٹرز اور دکانوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوے انھیں سیل کر دیا ہے یہ کارروائی کی نگرانی ڈپٹی کمشنرشرقی احمد علی صدیقی نے کی۔جن دکانوں اور سینٹرز کو سیل کیا گیا وہاں خریداروں کا غیر محفوظ اجتماع تھا اور دکانوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔جن سینٹرز اور دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں آئیڈیاز گل احمد، سلمان فیشن شاپ ، قریشی گارمنٹس، کڈز اینڈ کڈز، سرکاب کلاتھس، عظمی شاپنگ سینٹر، رفیع شاپنگ سینٹر، پی ایم سی شاپنگ سینٹر، رزاق کندن موتی والا آرکیڈ سوا شوز، شادمان سینٹر ، ال مارجن شوز شامل ہیں۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے دکانداروں کو کاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ دکاندار وں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرنے اور خریداروں سے عمل کرانے کے ذمہ دار ہیں لیکن وہ لاپراہی کے مرتکب ہورہے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کے لئے موثر اقدامات کریں۔جو دکاندارو خلاف ورزی کریں گے ان کی دکانیں بند کر دی جائیں گی انھوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کریں گے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے لاہور میں بھی متعدد مارکیٹس سیل کر دیں۔ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے متعدد مارکیٹس سیل کر دی ہیں۔ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے داخلی راستے پر بیریئر لگا دیے گئے اور لوگوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا جب کہ اس موقع پر دکانداروں کی پولیس حکام سے تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے انارکلی بازار، رنگ محل مارکیٹ، سوہا بازار، اکبری منڈی اور موچی گیٹ سمیت اندرون لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کو بند کرا دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر گھر واپس جانے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جب کہ دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج جاری ہے۔ ڈی سی افضال دانش کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کھلی دکانوں پر کرونا ایس او پیز کی عمل داری کو چیک کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چونگی امر سدھو اور فیروز پور روڈ پر کھلی دکانوں کی چیکنگ کی جہاں ایس او پی کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی دکانوں کو بند کروایا جائے گا جب کہ تحصیل سٹی میں دکان داروں کی کرونا سیمپلنگ کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا دربار، سول سیکرٹریٹ اور اردو بازار کے باہر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے بھی کنٹینرز کو کھڑا کیا گیا اور راستے بند کئے گئے ہیں۔ مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ دی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور سمیت دیگر بڑے اضلاع میں 456 دکانوں مارکیٹوں میں وارننگ اور جرمانے کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن پنجاب میں مارکیٹیں اور بازار بند رکھے جائیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سوموار سے جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جائے گی، ان بازاروں اور مارکیٹوں کو سیل کر دیا جائے۔ انتظامیہ نے ایس او پیز کو جواز بناتے ہوئے پولیس کی مدد سے انار کلی بازار کو بند کرا دیا جس کے خلاف تاجروں نے شدید احتجاج کیا، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں کے اے سی سٹی تبریز مری اور ڈی ایس پی صوبہ خان سے مذاکرات کئے اور ایس او پیز طے ہونے پر انار کلی بازار کو کھول دیا گیا۔ انار کلی اور ملحقہ بازاروں کے تاجروں نے مقامی پولیس کی جانب سے بغیر کسی نوٹیفکیشن کے دکانیں بند کرانے کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی تاجر رہنمائوںارشد خان، حارث عتیق اور دیگر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس سے مذاکرات کئے۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن نہیںدکھایا گیا۔ حکومت کو پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہفتے میں چار روز اور چند گھنٹوں کیلئے کاروبار کی اجازت سے بازاروں میں رش بڑھے گا لیکن حکومت نے ہماری اس بات کو اہمیت نہیں دی۔ تاجر طے کئے گئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت اور انتظامیہ نے اپنی ایک بھی ذمہ داری نہیں بنھائی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر میں چند روز باقی رہ گئے ہیںلیکن جب ہفتے میں تین روز کاروبار بند رہے گا اور دوبار کاروبار کا آغاز ہونے پر یقینی طو رپر بازاروں میںرش ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے اور کم از کم عید الفطر تک پوراہفتہ اوررات 12بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں کی انتظامیہ اور پولیس سے مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں ایس او پیز طے کئے گئے اور مذاکرات کی کامیابی پر انار کلی بازار کو کھول دیا گیا۔ دوسری جانب شاہ عالم مارکیٹ میں 45 جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل کر دیں گئیں، لنک روڈ پر کھلنے والے شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا۔ پولیس نے یوم حضرت علی کے موقع پر کسی بھی طرح کے جلوس کی پابندی پر عملدرآمد کے لئے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹس بند کر کے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔ متعدد مقامات پر کنٹینرز بھی لگا دئیے گئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی اطلاع مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اکبری منڈی کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے آج جمعہ اور کل ہفتہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر اظہر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ اکبری منڈی جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہے گی۔اکبری منڈی میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی حکمت عملی بنائیں گے۔ اکبری منڈی اب پیر کے روز سے آپریشنل ہوگی۔پشاور کے مختلف علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد دکانین سیل کر دی گئیں۔ دکانوں میں رش زیادہ ہونے پر 96افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔