• news

قصور: منشیات کا ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس کی حراست سے فرار

قصور (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے منشیات کا ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس کی حراست سے فرارہو گیا۔پیرووالا قصور کارہائشی منشیات فروش محمد ارشد کو پولیس تھانہ صدر قصور کاکنسٹیبل غلام قادر کوروناٹیسٹ کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لیکر آیا۔محمد ارشد ایمرجنسی میں ٹیسٹ کے لئے موجود تھا کہ اچانک محمدارشد نے پولیس کانسٹیبل کو کا دھکا دیا اور ہتھکڑی سمیت فرا رہو گیا۔ ڈی پی او قصور واقعہ کی اطلاع پاکر کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن