حافظ آباد: ڈپٹی کمشنر‘ڈی پی او‘ پاک فوج کے جوانوںکی قیادت میں فلیگ مارچ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں لاک ڈائون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کے لیے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا،ڈی پی او بلال افتخار اور پاک فوج کے افسران کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔۔جناح چوک سے شروع ہونے والے فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہو۔فیلگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،پاک فوج،پنجاب پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔