پنڈی بھٹیاں:بھٹہ مزدوروں کی اجرت کم ‘اینٹیں مہنگے داموں میں فروخت
پنڈی بھٹیاں ( شیخ مبشر الحسن قادری سے) میں بھٹہ مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی سے کم اجرت دے کر مہنگی اینٹیں فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ ،بھٹہ مزدوروں کی اجرت کم دینے والے بھٹہ مالکان مبینہ طور عوام کو لوٹنے لگے۔ بھٹہ مالکان کچی اینٹ فی ہزار 962 روپے مزدوری دیتے ہیں ‘ شہریوںکو10سے 11ہزارمیں سیل کرتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بھٹہ مالکان کچی اینٹ فی ہزار 962 روپے مزدوری دیتے ہیں اس میں سے 20 روپے جمعدار کمیشن کاٹ لیا جاتا ہے۔شہریوں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اور ڈی سی حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقرر کردہ ریٹ پر اینٹوں کی فروخت کو یقینی بنائیں۔