• news

کامونکے:اسسٹنٹ کمشنر،پاک فوج اور ڈی ایس پی کامارکیٹوں کا دورہ

کامونکے(نامہ نگار)لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر،پاک فوج اور ڈی ایس پی نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے مین بازار دیگر ملحقہ مارکیٹوں کو دورہ کیا۔گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوتہ،ڈی ایس پی عامر ملک نے ایلیٹ فورس ،آرمی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مین بازار اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انتظامیہ نے دْکانداروں کو ہر صورت ماسک پہنے کے احکامات جاری کئے ۔تین کپڑے کی دْکانیں سیل کردی گئی اورمجموعی طور پر پچاس ہزار روپے جْرمانہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن