• news

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس سماعت کے لئے مقرر‘ فرزانہ راجہ طلب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت نے بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کو یکم جون کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کو احتساب عدالت میں بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کو یکم جون کو طلب کر لیا۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سابق چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام پرغیرقانونی ٹھیکوں کا الزام ہے۔ نیب کا موقف ہے کہ فرزانہ راجہ نے 4 اشتہاری کمپنیوں کو خلاف قانون ٹھیکے دیئے ، فرزانہ راجہ نے قومی خزانے کو 50 کروڑ سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن