• news

شوال کا چاند‘ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو پیش گوئی سے روک دیا

کراچی (نیٹ نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی کرنے سے روک دیا۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن