بھارتی آرمی چیف کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت بھارتی بربریت کا نتیجہ ہے۔ حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ناکام ہو گی۔ خطے میں امن کیلئے عالمی برادری بھارت کو بربریت سے روکے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں۔ عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ پاکستان نے کہا ہے بھارت کشمیریوں کے جائز حق خودارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا۔ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں۔ عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔