• news

خانہ کعبہ کو معطر بنانے کے لیے ’’عود‘‘ کے بیش قیمت عطر کا استعمال

مکہ(اے پی پی) حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پردنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے 'عود' سے تیار کردہ لگژری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوش بو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے عطر کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن