آمدن سے زائد اثاثے منی لانڈرنگ کرنے والوں کیخلاف تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے: چیئرمین نیب
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے کسی وبائ‘ پریشر‘ دھمکی اور پراپیگنڈا کی پروا کئے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے نیب کے افسر ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب زیروٹالرنس کی پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی/ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں، عوام کو بڑے پیمانے پر مضاربہ کے نام پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹنے والوں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے والوں منی لانڈرنگ کرنے والوں وغیرہ کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے رہیں گے ۔