• news

لاک ڈائون سے لوگ روزگار سے محروم ہیں:اسلم وٹو

نواں کوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمد اسلم وٹو نے کہا ہے کہ زندگی میںحالیہ رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ ملکی آبادی کا ایک بڑا حصہ لاک ڈائون کی وجہ سے غربت اور کسمپرسی کی حالت میں ہے، لوگ روزگار سے محروم ہیں چلتے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیںاس صورتحال میں سفید پوش مڈل کلاس طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اللہ نے جنہیں مالی آسودگی عطا کر رکھی ہے وہ اس سوچ کے ساتھ مستحقین کی مدد اور اظہار تشکر کریں کہ اللہ نے انہیں مانگنے والوں نہیں دینے والوں کی صف میں شامل کیا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن