شرقپور:نزلہ،زکام میں مبتلا شہری عطائیوں سے ادویات لینے لگے
شرقپور شریف (نامہ نگار ) شرقپور اور گردونواح میں عطائیوں کی چاندنی، بیمار ہونے پر گلی کے میڈیکل سٹوروں اورعطائی ڈاکٹر سے میڈیسن لینے شروع کردی محکمہ ہیلتھ والوں کیلئے سوالیہ نشان کرونا وائرس نکلنے کا خوف شہری نزلہ زکام ،بخار ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں جانے کی بجائے میڈیکل سٹور ز اور عطائیوں سے ادویات لینے لگے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی اکثریت نے کرونا وائرس کی وباء شروع ہونے کے بعد نزلہ زکام بخار ودیگر بیماریوں کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں میں جانا چھوڑ دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ خود یا گھر والوں کے بیمار ہونے پر سرکاری ہسپتال میں جانے کی بجائے میڈیکل اسٹوروں اور محلہ کے عطائیوں ہی سے دوائی لیکر ٹھیک ہوجاتے ہیں کیونکہ اگر وہ سرکاری ہسپتال میں علاج کیلئے جائینگے تو کرونا وائرس کے شبہ میں دھرلئے جائینگے اور 15 دن زبردستی قرنطینہ میں قید رہنا پڑے گا ۔