کرونا ازخود نوٹس: چیف جسٹس گلزار کی سربراہی میں نیا بنچ آج سماعت کرے گا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پیر کو ہوگی۔ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد بینچ کی سربراہی کرینگے۔ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا۔ جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود بنچ کا حصہ بن گئے۔ جبکہ جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس قاضی امین بدستور بنچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال لاہور میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت میں مصروف ہیں۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز، سیکرٹری صحت، چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔